وفاقی حکومت کا رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن

image

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران وفاقی اداروں کے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ دن ہفتے میں کام کرنے والے وفاقی ادارے سوموار تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے۔

ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے وفاقی ادارے سوموار تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے۔

وفاقی ادارے جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اوقات کار رمضان المبارک کے دوران عوام اور عملے کی سہولت کے پیش نظر مختص کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US