حکومت سندھ کا فیصلہ: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ لازمی

image

حکومت سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50ویں اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کرنے کی منظوری دی گئی اور واضح کیا گیا کہ بغیر تربیت کے کسی ڈرائیور کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ بورڈ نے پانچ سال کے دوران ایک لاکھ ڈرائیورز کو تربیت دینے اور لائسنس جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا۔

اجلاس میں ماحولیاتی سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبوں کو بھی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرکے بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US