وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کی بینائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی بینائی کے حوالے سے جلد بازی میں خبریں شائع کی گئیں جو بے بنیاد تھیں۔
اعظم نذیر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہوگئی ہے تاہم عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ بینائی کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جو اس عمر میں معجزے سے کم نہیں ہے، عمران خان کی دوسری آنکھ کی بینائی 70 فیصد ہے۔