رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا

image

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوگیا۔

قبل ازیں ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند 5 بج کر 54 منٹ پر طلوع ہوگا اور 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جاسکےگا، لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کے باعث چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پشاور میں مطلع صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش اور بھارت میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US