کراچی: گلشنِ معمار میں پانی کے ٹینک میں گر کر 2 بچے جاں بحق

image

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے پانی کے ٹینک میں گر کر دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچے گھر میں اکیلے موجود تھے اور بظاہر کھیل کود کے دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق جب بچوں کا کچھ دیر تک پتہ نہ چلا تو انہیں تشویش لاحق ہوئی اور تلاش شروع کی گئی۔ تلاش کے دوران دونوں بچوں کی لاشیں گھر کے پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئیں جس پر کہرام مچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US