ایران پر حملے کی تیاری جاری، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ، امریکی میڈیا

image

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

میڈیا کے مطابق امریکی حکام مختلف عسکری اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں اور کارروائی پر غور و فکر میں کافی وقت صرف ہو رہا ہے۔ فوجی اہلکار اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اور خطے میں کسی بھی ہنگامی کارروائی کے لیے الرٹ ہیں۔

ایران پر ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو بنکرز اور محفوظ مقامات کے قریب رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US