ماں کے بغیر ننھا بندر، کھلونے کو ماں سمجھ کر لپٹ گیا، ویڈیو وائرل

image

جاپان کے اچیکاوا سٹی زُو میں چھ ماہ کے بندر کے بچے پنچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اپنی ماں کے بغیر آرام کے لیے کھلونے سے لپٹ رہا ہے۔

پنچ کو پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ہی اس کی ماں نے چھوڑ دیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا بندر کھلونے کی گود میں بیٹھ کر اپنا چہرہ چھپا لیتا ہے اور کھلونا لے کر انکلوژر میں گھومتا رہتا ہے۔

ایک اور کلپ میں پنچ کو اس کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکار کی گود میں چڑھتے بھی دکھایا گیا جس نے دیکھنے والوں کے دل پگھلا دیے۔ پنچ گزشتہ برس جولائی میں پیدا ہوا تھا اور تب سے اس کی دیکھ بھال اہلکار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US