کور کمانڈر پشاور کے ساتھ طلبہ کی خصوصی نشست، سیکیورٹی اور قومی مفادات پر تبادلہ خیال

image

پشاور میں ISPR ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے شرکاء کے لیے کور کمانڈر پشاور کی جانب سے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے طلبہ کے ساتھ خیبر پختونخوا کے سیکورٹی معاملات اور داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی۔

طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں اور پیشہ وارانہ مہارت، خصوصاً معرکہ حق کے دوران دشمن کے خلاف جرأت و استقامت کو سراہا۔ کور کمانڈر نے طلبہ کی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔

طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بن کر قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شرکاء میں سے ایک اسٹوڈنٹ نے کہا کہ ہمیں آج کور کمانڈر کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ایک اور اسٹوڈنٹ نے کہا کہ اس نشست کے بعد ہماری خیبر پختونخوا اور قومی معاملات پر فہم و فراست میں اضافہ ہوا۔

ایک اور اسٹوڈنٹ نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کے پروپیگنڈے اور منفی بیانیے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US