افغانستان میں نئی فضائی کارروائی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور بھارت کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی ’پراکسی جنگ‘ کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا، پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں شدت پسندی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں موجود طالبان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US