کینیڈا میں ایک خاتون کی گُم ہونے والی ہیرے کی انگوٹھی حیران کن انداز میں کھیت میں اگنے والی گاجر سے مل گئی، جس کے بعد ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے البرٹا سے تعلق رکھنے والی رہائشی خاتون میری گرمس کی منگنی اور شادی کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی سال 2014 میں اس وقت گم ہوگئی تھی جب وہ اپنے خاندانی کھیت میں کام کر رہی تھیں۔ واقعہ تاہم پرانا ضرور ہے مگر ایک بار پھر مختلف سوشل میڈیا پیجز پر نظر آرہا ہے۔
میری گرمس کے مطابق انہوں نے انگوٹھی کو بہت تلاش کیا لیکن وہ نہ مل سکی۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ واقعہ ایک یاد بن کر رہ گیا، تاہم 13 سال بعد قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہی انگوٹھی 2017 میں کھیت میں اگنے والی ایک گاجر سے برآمد ہوئی۔ انگوٹھی گاجر کے ساتھ اس انداز میں پھنسی ہوئی تھی جیسے اسے پہن رکھا ہو۔ رپورٹ کے مطابق ہیرے کی انگوٹھی میری گرمس کی بہو کو کام کے دوران ملی تھی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ انگوٹھی کے گُم ہونے پر انہوں نے اپنے شوہر کو اس بارے میں نہ بتانے کا فیصلہ کیا اور دکان سے ایک سستی انگوٹھی خرید کر پہن لی۔ اس راز سے صرف ان کے بیٹے کو آگاہ کیا گیا تھا۔
انگوٹھی کی غیر متوقع برآمدگی پر میری گرمس نے بے حد خوشی کا اظہار کیا تھا۔