دلہا دلہن نے اپنی شادی کے دن کھانا لگانے والے عملے کی خدمت کرکے دل جیت لیے

image
شادی کے دن کو اکثر سجاوٹ، لباس، کھانے اور تصویروں کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے، لیکن کبھی کبھار سب سے یادگار لمحہ کسی سادہ مگر دل چھو لینے والے عمل سے بنا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک شادی کی تقریب سے وائرل ویڈیو نے اسی بات کی مثال پیش کی ہے، جس میں ایک نوجوان جوڑا وہاں آئے مہمانوں کے لیے نہیں بلکہ کھانئ پینے کے انتظامات سنبھالنے والے کیٹررز کے عملے کے لیے وقت نکالتا دکھائی دیتا ہے۔ انسٹاگرام صارف آروش کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اور دلہا، اپنے شادی کے لباس میں ملبوس، کیٹرنگ عملے کے پاس جا کر ہر ایک کو کھانا پیش کرتے ہیں۔ ویڈیو میں جوڑا عملے کے ہر رکن کے پاس جاتا ہے، ان سے کچھ خوش دلی سے باتیں کرتا ہے اور اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ وہ لوگ، جنہوں نے پورے دن سینکڑوں مہمانوں کو کھانا فراہم کیا، اب بیٹھ کر کھانے کا حق حاصل کر سکیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کے اس عمل کو کافی پسند اور سراہا جا رہا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US