شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں تقریباً 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔