اسلام آباد، صوابی اور اٹک میں 4.4 شدت کا زلزلہ

image

اسلام آباد، صوابی اور اٹک سمیت گرد و نواح میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے تقریباً 11 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US