کراچی میں گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
20 گریڈ کے افسر پیر محمد شاہ کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیا گیا تھا۔