آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق پر فرد جرم عائد

image

سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد فاروق پر آڈیو لیک کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے، جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے اور اشتہاری کی کارروائی ختم کر دی گئی۔

علی امین گنڈاپور نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکے، تاہم عدالت نے ان کے پیش ہونے کے بعد مقدمے کی کارروائی جاری رکھی۔

عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے کے بعد کیس میں مزید قانونی کارروائی کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US