پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات کے مطابق ’پاکستان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔‘ دوسری جانب، طالبان حکام نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں درجنوں شہری مارے گئے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ ’مناسب وقت‘ پر جواب دیا جائے گا۔
- پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شدت پسندوں کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے: پاکستان
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ
- 'مناسب وقت' پر ان حملوں کا جواب دیا جائے گا: افغان وزارتِ دفاع
- ننگرہار میں گھر پر حملے میں 11 بچوں سمیت 17 افراد مارے گئے ہیں: طالبان حکام
’مناسب وقت‘ پر ان حملوں کا جواب دیا جائے گا: افغان وزارتِ دفاع کا سرحدی علاقوں میں پاکستانی حملوں پر ردِ عمل