بھارت میں ایک اور تیجس طیارہ گر کر تباہ

image

بھارت میں ایک اور تیجس لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے کی وجہ سے محفوظ رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے حادثے کے بعد تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈین ایئرفورس کے پاس اس وقت 32 تیجس ایم کے ون طیارے موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ دو سال کے دوران تیجس طیاروں کا تیسرا حادثہ ہے۔ پہلے طیارے کا حادثہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں ہوا تھا، جبکہ دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئر شو کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US