پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں، 80 سے زائد خارجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاع

image

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ رات افغانستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 7 اہم مراکز کو تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں افغان صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں کی گئیں، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں 80 سے زائد خوارج کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تباہ کیے گئے مراکز میں ننگرہار میں قائم متعدد نئے مراکز، مولوی عباس کا مرکز خوست میں، اسلام مرکز ننگرہار میں، ابراہیم مرکز ننگرہار میں جبکہ پکتیکا میں ملا راہبر اور مخلص یار کے مراکز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کا مقصد پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر کو نشانہ بنانا اور سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US