امریکا برفانی طوفان کی لپیٹ میں، پروازیں منسوخ، 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

image

امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان نے نظامِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا، ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی امریکا کے مختلف علاقے شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث تقریباً 5 کروڑ 40 لاکھ افراد کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جن میں نیویارک، نیوجرسی، ڈیلاویئر،رہوڈ آئی لینڈ، کنیٹی کٹ اور میساچوسٹس شامل ہیں۔

برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیویارک کے ایئرپورٹس پر گراؤنڈ اسٹاپ کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

ادھر نیو یارک سٹی میں آج رات 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ میئر نے شہر بھر میں اسکول بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی میں 18 سے 24 انچ جبکہ بعض علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین موسمیات نے پیر کی صبح تک شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US