وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن کو سخت جواب دیا اور کہا کہ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں جاری علاج کو درست قرار دیا ہے، اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو علاج پر اعتراض ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا عدالت نے دی ہے اور انہیں جیل میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فرینڈ آف کورٹ اور جیل انتظامیہ کی رپورٹس میں کوئی تضاد نہیں ہے، اس لیے علاج کے عمل پر اعتماد کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت ہمیشہ مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک اور محاذ آرائی سے نہیں، اور سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔