بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جاسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شوہر کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری محمد شعبان کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس لینے کی کوئی روایت موجود نہیں ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دیا ہوا تحفہ واپس لینا مناسب عمل نہیں، یہ ایسا ہی ہے جیسے تھوک کر چاٹنا، اور اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

بعد ازاں عدالت نے شوہر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بعد میں سنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US