وفاقی وزیر توانائی کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات، توانائی تعاون پر تبادلہ خیال

image

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور توانائی تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر توانائی نے ماہِ رمضان پر ترکمانستان کی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سرحد پار توانائی منصوبوں کی تزویراتی اہمیت، اور پاکستان و وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کے ساتھ علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

سردار اویس احمد خان لغاری نے علاقائی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں معلومات کے تبادلے اور پائیدار ترقی کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US