ائیر پنجاب کی اجازت مل چکی، مریم نواز کا طیارہ لینا حیران کن نہیں، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو ”ائیر پنجاب“ کے نام سے ایئر لائن قائم کرنے کی اجازت مل چکی ہے اور اگر وزیراعلیٰ مریم نواز نے طیارہ حاصل کیا ہے تو اس میں کوئی اچنبھے والی بات نہیں۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طیارے تو تمام وزرائے اعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، اس لیے مریم نواز کا طیارہ لینا کوئی غیر معمولی اقدام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کو ایئر پنجاب کے قیام کی اجازت مل چکی ہے، جو صوبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی آؤٹ اسٹینڈنگ ہے اور وہ صوبے کی ترقی کے لیے نمایاں اقدامات کر رہی ہیں۔

سیاسی حلقوں میں اس بیان کے بعد پنجاب حکومت کے ایوی ایشن منصوبوں اور وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر بحث میں تیزی آگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US