خطے کا امن داؤ پر؟ چین سمیت 6 ممالک کو افغانستان سے شکایات

image

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ چین سمیت چھ ممالک کو افغانستان کی صورتحال پر سنجیدہ تحفظات لاحق ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سمیت مجموعی طور پر چھ ممالک کو یہ شکایت ہے کہ افغان سرزمین ان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک رجحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ علاقائی سلامتی کے تناظر میں فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

مشاہد حسین سید نے زور دیا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

دوسری جانب سابق سفیر ملیحہ لودھی نے بھی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں بھارت اور اسرائیل کے مبینہ گٹھ جوڑ کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد ایک اہم سفارتی پیغام ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارتی وزیراعظم اسرائیل کے دورے پر جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام سے پاکستان نے اپنے مؤقف کو واضح انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US