ترکش ائیر فورس کا جنگی طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہونے سے پائللٹ بھی جاں بحق ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ کا جنرل ڈائنامکس F-16 فائٹنگ فالکن لڑاکا طیارہ بدھ کی صبح مغربی ترکیہ میں ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق طیارے نے صوبے بالیکیسر (Balikesir) میں 9 ویں مین جیٹ بیس سے اڑان بھری جس کے فوری بعد طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
وزارت دفاع کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے ملبہ تلاش کرلیا گیا، حادثے میں پائلٹ میجر ابراہیم بولات بھی جاں بحق ہوا ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جبکہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔