ہائی کورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ II کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے لیے رجسٹرار آفس کو نمبر لگانے اور کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے اپیلوں پر عائد انتظامی اور تکنیکی اعتراضات کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا کہ اپیلیں باقاعدہ کارروائی کے لیے آگے بڑھائی جائیں۔ اس سے قبل ڈائری برانچ کی جانب سے تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر اپیلوں کو مقرر نہیں کیا جا سکا تھا جس کے باعث کیس میں کارروائی تعطل کا شکار تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حالیہ حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر باقاعدہ سماعت کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے جسے کیس میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب کیس کی آئندہ کارروائی جلد شروع ہونے کا امکان ہے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US