نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اوپن اینڈڈ غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس 26 سے 28 فروری 2026 تک جدہ میں منعقد ہوگا، جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کے دوران اسحاق ڈار او آئی سی رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اس موقع پر مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔