کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ نو پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں لفٹ نہ کی جائیں۔
اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ کسی بھی صورت موٹر سائیکل اٹھائی نہیں جائے گی اور اس حوالے سے واضح پالیسی جاری کی گئی ہے۔ اگر کوئی اپنی بائیک غلط جگہ کھڑی کرتا ہے تو ٹریفک اہلکار موٹر سائیکل کو لفٹ کرنے کے بجائے اسے چین لگا کر لاک کریں اور روبو کار اہلکار کو بلا کر تصویر لے کر چالان جاری کریں۔
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ اگر کسی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ موجود نہ ہو تو اسے ضبط کر لیا جائے اور نمبر پلیٹ لگنے تک نہیں چھوڑا جائے۔ ایسے تمام کیسز کی رپورٹ براہ راست ڈی آئی جی ٹریفک کو بھیجی جائے۔