اپوزیشن اتحاد حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادہ، مثبت جواب دینے کا فیصلہ

image

اپوزیشن اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان" نے حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کردی اور مذاکرات کے معاملے پر حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ اسلام آباد میں گزشتہ شب اپوزیشن اتحاد کی مشاورتی نشست میں کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رانا ثناء اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان اور دیگر نے اپوزیشن قیادت کو حکومت سے رابطے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل پر پیشرفت کریں گے جبکہ اپوزیشن قائدین رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US