ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 10 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک

image

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 24 فروری 2026 کو ژوب میں ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 فروری کو علاقے میں چھپے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے جامع سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مختلف راستوں پر دہشتگردوں کا سراغ لگایا اور ان کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت "عزمِ استحکام" وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US