وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے بعد پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور ملک کے امن و تحفظ پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان ہر اندرونی اور بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا ہے اور قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔