ایران اور روس کی پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش

image

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات میں سہولتکاری کی پیشکش کر دی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مناسب ہے کہ اختلافات کو بات چیت اور حسنِ ہمسائیگی کے ذریعے حل کیا جائے، اور ایران ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی پاکستان اور افغانستان سے فوری طور پر ایک دوسرے کے خلاف حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اختلافات کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے ثالثی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 27 چیک پوسٹیں تباہ کیں، 9 چوکیوں پر قبضہ کیا، اور 133 سے زائد طالبان ہلاک ہوئے جبکہ بعض پوسٹوں پر طالبان نے سفید جھنڈے بھی لہرا دیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US