حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں ہر قسم کے ڈرون اڑانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پابندی کا اطلاق تفریحی، کمرشل اور دیگر تمام اقسام کے ڈرونز پر ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور اس پر فوری عملدرآمد ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق کسی بھی شہری یا ادارے کو بغیر خصوصی اجازت ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈرون ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔