سعودی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر نمودار ہوگا۔ ماہرین کے مطابق چاند اس موقع پر تقریباً 91 فیصد روشن ہوگا اور آسمان پر دیگر چمکدار ستارے بھی دیکھے جا سکیں گے۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ یہ شاندار منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس وقت چاند خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا، دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان قبلہ رخ کی آسانی سے نشاندہی کر سکیں گے۔