ایران کی میزائل انڈسٹری کوختم کردیں گے، امریکی صدر

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکی فورسز ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری کو مکمل طور پر تباہ کرنے جا رہی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ہتھیار ڈالنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مکمل استثنیٰ کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا، ورنہ انہیں یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے دارالحکومت تہران، اصفہان، تبریز، قم اور کرج پر فضائی و بحری حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایران نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے اور جوابی کارروائی کی تیاری جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US