امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل تھا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں ’بڑے پیمانے پر اہم جنگی کارروائیاں‘ شروع کر دی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے علاوہ متعدد شہروں میں دھماکے سنے گئے ہیں۔
- ایرانی میڈیا نے تہران سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر آٹھ منٹ کی ویڈیو میں تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل تھا
- اسرائیلکے بعد ایران نے بھی اپنی فضائی حدود کو شہری پروازوں کے لیے بند کر دیا
- پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ ہے کہ آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت اب تک افغانستان میں ’37 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے‘ جس میں افغان طالبان کے 331 اہلکار ہلاک اور 104 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں
امریکہ اور اسرائیل کے میزائل حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی