پاکستان کا ایئر اسپیس مکمل محفوظ، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

image

علاقائی سیکیورٹی کے پیشِ نظر پاکستان کا ایئر اسپیس مکمل طور پر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں اور مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود فی الحال جزوی طور پر بند ہے، جس کے باعث اوور فلائٹ ٹریفک میں اضافہ متوقع ہے۔

ایرانی نوٹم کے مطابق تہران ایئر اسپیس صبح 11:30 سے شام 05:00 بجے (پاکستانی وقت) تک بند رہے گا۔ ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ اضافی پرواز کے لیے تمام متعلقہ ادارے تیار ہیں اور ٹریفک مؤثر انداز میں ہینڈل کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US