امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل ہے اور امریکہ نے ایران میں ’بڑے پیمانے پر اہم جنگی کارروائیاں‘ شروع کر دی ہیں۔ ادھر پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے خلاف ’بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
- ایرانی میڈیا نے تہران سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
- پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے مختلف علاقوں پر آج کے حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف 'بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے' شروع ہو گئے
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل تھا
- پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ ہے کہ آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت اب تک افغانستان میں ’37 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے‘ جس میں افغان طالبان کے 331 اہلکار ہلاک اور 104 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے