پاکستان کے اردگرد کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر متعدد بین الاقوامی پروازوں کا رخ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کا پارکنگ ایریا مکمل طور پر بھر چکا ہے، جس کی وجہ سے مزید طیاروں کی لینڈنگ یا پارکنگ ممکن نہیں ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے واضح کیا کہ بغیر پیشگی اطلاع یا مناسب ہم آہنگی کے اضافی پروازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایئرپورٹ حکام نے ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں مکمل رابطہ اور تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی کے خدشات اور فضائی حدود کے عارضی بندش کے باعث ایئر ٹریفک میں غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے۔