ایرانی ٹی وی کی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی حملوں میں مارے جانے کی تصدیق، 40 روزہ سوگ کا اعلان

ایران کے نیوز نیٹ ورک نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس خبر کے بعد ایرانی حکومت نے 40 روزہ سوگ اور 7 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور مبینہ طور پر مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں۔
  • ایران کے نیوز نیٹ ورک نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
  • ایرانی حکومت نے 40 روزہ سوگ اور 7 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
  • ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہعلی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پریشکان محفوظ ہیں
  • اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں
  • حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلیں اور ہمارا ساتھ دیں: نیتن یاہو کی ایرانی عوام سے اپیل
  • ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا، افسوس کہ امریکی اہداف دوستانہ ریاستوں میں ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
  • ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آج کے حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف 'بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے' شروع کر دیے گئے ہیں

ایرانی ٹی وی کی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی حملوں میں مارے جانے کی تصدیق، 40 روزہ سوگ کا اعلان


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US