ایران کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے بعد بھی دبئی کی معمولاتِ زندگی متاثر نہیں ہوئی۔
گزشتہ روز ایران کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل دبئی کے معروف ہوٹل کے قریب آ گرا، تاہم شہر میں کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
میزائل حملوں کے باوجود دبئی کی فضا معمول کے مطابق رہی۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر لائٹ شو کا سلسلہ جاری رہا اور عمارت رنگا رنگ روشنیوں سے جگمگاتی رہی، جس سے شہری زندگی کی بحالی کا پیغام دیا گیا۔
دوسری جانب شیخ محمد بن راشد المکتوم میدان ریس کورس میں موجود رہے اور عوام سے ملاقات کی۔ ان کی عوامی موجودگی کو معمولات کی بحالی اور استحکام کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق دبئی میں سیکیورٹی صورتحال قابو میں ہے اور شہر میں کاروباری و سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔