وزیراعظم نے خطے کی بدلتی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

image

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملے اور خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم خطے کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے اور انہیں مختلف سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی امور پر آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US