کپتانی چھوڑنے نہ چھوڑنے کا فیصلہ پاکستان پہنچ کر کروں گا، سلمان آغا

image

پاکستان ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہونے کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان واپس جا کر فیصلہ کریں گے کہ آیا ان کو کپتانی چھوڑنی چاہیے یا نہیں؟

سلمان نے سری لنکا سے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے اور وہ واپس جا کر کپتانی کے معاملے پر دو تین دن میں فیصلہ کرلیں گے۔ ابھی جلدی میں کوئی فیصلہ کرنا ایک جذباتی ہوگا جو ٹھیک نہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم نے پورے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم نہیں کیا اور اپنی پوری صلاحیتوں پر نہیں کھیل پائے جس کی وجہ سے آج ہم سیمی فائنل سے باہر ہیں،

پاکستان ٹیم نے ہفتے کے دن سری لنکا کو 212 رنز کرنے کے بعد پانچ رنز سے شکست تو دے دی مگر سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے اور اس طرح سے ان کا ورلڈ کپ کولمبو میں ختم ہوا۔

علاقائی حالات کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ٹیم کو جلد سے جلد واپس لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں سات میچ کھیلے جس میں سے ایک بارش کی نذر ہوگیا اور دو وہ ہار گئے مگر یہ دونوں میچز اہم تھے جو بھارت اور انگلینڈ کے خلاف تھے۔

کہا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد سینئر کھلاڑی جن میں بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US