وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹ جاری کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یکم مارچ شام 4 بجے تک کی صورتحال کے مطابق افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے 415 اہلکار ہلاک، 580 سے زائد زخمی، 182 چیک پوسٹس تباہ، 31 پوسٹس پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے 185 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئیں۔
وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ اور دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے کی جارہی ہیں۔