لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صبح تین بجے دھماکوں کی آوازیں سنائیں دیں اور اس سے قبل ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں راکٹ داغے تھے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ’تمام اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔‘ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اب تک تین امریکی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں مزید امریکی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک 'تمام اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔' جبکہ انھیں مزید امریکی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے
- فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ خلیج فارس میں اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف دفاعی کارروائی بھی کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔
- برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ امریکہ برطانیہ کے فوجی اڈوں کو دفاعی کارروائی کے لیے استعمال کرسکتا ہے
- ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایران نے مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں پر تاریخ کی سب سے 'تباہ کن' فوجی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے
- اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور مارے جانے والوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سکیورٹی امور کے مشیر علی شامخانی اور پاسدران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور بھی شامل ہیں
حزب اللہ کے اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کے بعد تہران اور بیروت میں دھماکے