چین کی ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی

image

چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سیکیورٹی اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ نے زور دیا کہ ایران کی قومی خودمختاری، سیکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ضروری ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پر امریکا اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، چین کو لڑائی پھیلنےسے متعلق گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ فریقین فوجی آپریشنز روکیں، لڑائی کے پھیلاؤ سے بچیں، چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کےاستعمال کی مخالفت کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US