سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو تنبیہ

سعودی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے ’جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا، ایران اسے آگ لگا دے گا۔‘
  • سعودی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو دو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ یہ ایرانی حکومت کو روکنے کا ’آخری اور بہترین موقع‘ تھا۔
  • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران پر ’شدید ترین حملے ہونا ابھی آنا باقی ہیں۔‘
  • ایک ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے ’جو بھی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا، ایران اسے آگ لگا دے گا۔‘
  • اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ جب تک اس کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا فوجی کارروائیاں ختم نہیں ہوں گی۔
  • لبنان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بمباری کے نتیجے میں بیروت کے سینکڑوں باشندے پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
  • فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ خلیج فارس میں اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفادات کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف دفاعی کارروائی بھی کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔
  • ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ ایران نے مقبوضہ علاقوں اور امریکی اڈوں پر تاریخ کی سب سے ’تباہ کن‘ فوجی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو تنبیہ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US