ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

image

ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میزائل حملے میں صیہونی رجیم کے وزیراعظم کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پاسداران انقلاب نے میزائلوں کے ذریعے اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ادھر فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے دونوں حملوں میں خیبر میزائل استعمال کیے اور کہا کہ نیتن یاہو کی موجودہ حالت یا انجام کے بارے میں تاحال معلومات دستیاب نہیں۔

مزید برآں ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکا کے 6 فوجی اڈوں پر بھی میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق بحرین، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US