عمران خان کی سابق اہلیہ پر ایک ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد

image

برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری کے الزام میں ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائمہ کی ملکیت میں رجسٹرڈ گاڑی حد رفتار سے تجاوز کرتے ہوئے چلائی گئی تھی، تاہم انہوں نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خط کا بروقت جواب نہیں دیا۔

جمائمہ کا مؤقف ہے کہ ان کے گھر میں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا اور پولیس کا خط بلڈر کے سامان میں گم ہو گیا تھا جس کے باعث انہیں اکتوبر تک اس نوٹس کا علم نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی خط موصول ہوا انہوں نے فوری طور پر فارم مکمل کر کے جمع کرا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ وقت میں گاڑی بلڈر چلا رہا تھا تاہم ذمہ داری ان پر عائد کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائمہ نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US