امریکی و اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ شہید ہونے والی ان کی 14 ماہ کی نواسی کی تصویر جاری کر دی گئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچی زہرا محمد گل پائیگانی ہفتے کی صبح اُس مقام پر موجود تھیں جہاں تہران میں بمباری کی گئی۔ تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد مختلف عالمی میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسے وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور بہو بھی جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی اہلیہ بعد ازاں چل بسیں۔
ایران کی جانب سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔